حوزہ نیوز ایجنسی کی صدائے حسینی کی رپورٹ کے مطابق،حیدر آباد/ ایرانی قونصلیٹ بنجا رہ ہلز حیدر آباد میں خواتین اور جمہوریہ ایران کی ترقی پر اقدامات اور نمایاں کامیابیاں کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی میں محترمہ ڈاکٹر کریمی،ڈائرکٹر جنرل آف ویمن اینڈ فیملی افیرس آف پریسیڈنٹ آف اسلامی جمہوریہ ایران اور محترمہ پروفیسر زہرا سادت میر ہاشمی چیرمین ڈپارٹمنٹ آف(islamic Laws & jurisprudence ( اور الزہرا ویمن یونیورسٹی تہران نے شرکت کی۔
اور اپنے خطاب میں ایران میں خواتین کے حقوق اور خواتین کی ہیلتھ،تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایا کار کردگی اور ترقی پر روشنی ڈالی اور ایران میں خواتین کے حقوق کو لیکر موجودہ حالات پر جو پروپوگنڈہ کیا جا رہا ہے اسکو غلط قرار دیا۔اور کہا کے یہ ایران کے خلاف مغربی میڈیا کی کارستانی ہے۔
اس موقع پر قونصل جنرل ایران برائے حیدر آباد مہدی شا ہ رخی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ڈرگس کے متعلق ایم پی حیدرآباد اسد الدین اویسی نے جو لوک سبھا میں سوال اٹھایا تھا کہ ایران اور افغانستان سے بڑی مقدار میں ہندوستان میں ڈرگس آرہا ہے اسکے جواب میں قونصلیٹ نے کہا کہ ہمارا زیاد ہ تر بجٹ ڈرگس کی روک تھام کے لئے خرچ ہوتا اور اس روک تھام میں کئی اعلیٰ عہدیداروں کی جان جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرگس کی سپلائی کی ا صل و جہ افغانستان ہے جس کی وجہ سے ایران پر بھی غلط الزامات لگائے جاتے ہیں۔
اس پروگرام میں حیدر آباد کے مختلف ادارہ جات سے وابستہ خواتین اور طالبات نے شرکت کی اور یہاں ایرانی خواتین کی جانب سے بنائے گئے کیلی گرافی وغیرہ جیسے پینٹنگس کا مشاہدہ کیا۔